ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سعودی پولیس اہلکار کی مشرقی علاقے میں ہلاکت

سعودی پولیس اہلکار کی مشرقی علاقے میں ہلاکت

Sat, 25 Jun 2016 17:21:32  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،25 جون (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے اپنی پولیس کے ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سعودی پولیس کے اہلکار کو شیعہ آبادی والے مشرقی علاقے میں گولی ماری گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کا نام فیصل الحربی بتایا ہے۔ اُسے مشرقی شہر صیحات میں جمعہ کے دن ہلاک کیا گیا اور وہ ٹریفک کنٹرول ڈیوٹی پر تھا۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی شیعہ آبادی میں حالیہ مہینوں کے دوران سیاسی و مذہبی بیچینی میں اضافہ ہوا ہے ۔ 
 


Share: